ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر کنڑا کے 40 معاملوں کے ساتھ ریاست میں زچگی کے دوران 3364 اموات 

اتر کنڑا کے 40 معاملوں کے ساتھ ریاست میں زچگی کے دوران 3364 اموات 

Wed, 11 Dec 2024 17:23:35  SO Admin   S.O. News Service

کاروار، 11 / دسمبر (ایس او نیوز) ریاست میں زچگی کے دوران خواتین اور بچوں کی موت پر حزب اختلاف نے جو ہنگامہ مچا رکھا ہے ، اس کے جواب میں ریاستی حکومت کی جانب سے جو اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں اس کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران زچگی کے دوران جملہ 3364 کی خواتین کی موت واقع ہوئی ہے جس میں اتر کنڑا ضلع سے 40 معاملے شامل ہیں ۔ جبکہ اسی مدت کے دوران 47,90,466 بچوں کا جنم بھی ہوا ہے ۔ 
    
خیال رہے کہ بلاری میں زچگی کے وقت ایک خاتون کی موت کے بعد اپوزیشن نے ریاست میں وضع حمل کے دوران بے تحاشہ اموات ہونے کا معاملہ بڑے زور و شور سے اٹھایا ہے اور حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی ہے ۔ اسی پس منظر میں وزیر اعلیٰ کے دفتر سے  مندرجہ بالا اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں ، جس میں سابقہ برسوں کی تفصیل بھی درج ہے کہ کس سال میں کتنی اموات ہوئی تھیں ۔
    
جہاں تک اتر کنڑا ضلع کا معاملہ ہے یہاں محکمہ صحت کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق سال 2020 میں 10، 2021  میں 5، 2022 میں 11، 2023 میں 6 اور نومبر 2024 تک زچگی کے دوران 7 خواتین کی موت واقع ہوئی ہے ۔


Share: